Sajda e Tilawat / Sajda in Quran in Urdu

ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے غندر


محمد بن جعفر نے بیان کیا کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا اور ان سے ابواسحاق نے انہوں نے کہا کہ میں نے اسود سے سنا انہوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے کہ مکہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ النجم کی تلاوت کی اور سجدہ تلاوت کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جتنے آدمی تھے ( مسلمان اور کافر ) ان سب نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا البتہ ایک بوڑھا شخص ( امیہ بن خلف ) اپنے ہاتھ میں کنکری یا مٹی اٹھا کر اپنی پیشانی تک لے گیا اور کہا میرے لیے یہی کافی ہے میں نے دیکھا کہ بعد میں وہ بوڑھا حالت کفر میں ہی مارا گیا ۔ 

 Sahi Bukhari
 Hadith No-1067 

 ہم سے سلیمان بن حرب اور ابوالنعمان بن فضل نے بیان کیا ، ان دونوں نے کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا ، ان سے ایوب نے بیان کیا ، ان سے عکرمہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ سورۃ ص کا سجدہ کچھ تاکیدی سجدوں میں سے نہیں ہے اور میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ۔ 

 Sahi Bukhari
 Hadith No-1069 

 ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے شعبہ نے ، ابواسحاق سے بیان کیا ، ان سے اسود نے ، ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ النجم کی تلاوت کی اور اس میں سجدہ کیا اس وقت قوم کا کوئی فرد ( مسلمان اور کافر ) بھی ایسا نہ تھا جس نے سجدہ نہ کیا ہو ۔ البتہ ایک شخص ( امیہ بن خلف ) نے ہاتھ میں کنکری یا مٹی لے کر اپنے چہرہ تک اٹھائی اور کہا کہ میرے لیے یہی کافی ہے ۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہا کہ بعد میں میں نے دیکھا کہ وہ کفرکی حالت ہی میں قتل ہوا ۔

 Sahi Bukhari
 Hadith No-1070

reciting quran in prostration
islam360
english encycloedia
islam encyclopedia
sajda e tilawat
sajda in quran

Comments

Popular posts from this blog

Dua kis se mangni chahye / Dua kis tarha qabool hoti hai

Quran pdf Download / Holy Quran Download

Roza ki halat main jo kaam Makroo hain #Bukhari #Muslim