Roza ki Farziat / Roza kis ko Rukhsat hai / Roza kis par Fraz hai in urdu , Hindi

احمد بن محمد، علی بن حسین، یزید، عکرمہ، ابن



عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کہ جب یہ آیت نازل ہوئی (وَعَلَي الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَه فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْنٍ) 2۔ البقرۃ : 184) یعنی جو لوگ باوجود طاقت و قوت کے روزہ نہ رکھنا چاہیں تو ان پر بطور فدیہ ایک مسکین کا کھانا ہے پس جو شخص ایک مسکین کا کھانا فدیہ میں دینا چاہتا وہ فدیہ دیتا ہے اور یہ اس کے روزہ کی تکمیل سمجھی جاتی۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا (ترجمہ) جو شخص اپنے طور پر مزید بھلائی کرنا چاہے تو اس کے حق میں بہتر ہے مگر روزہ رکھنا ہی تمہارے لئے بہتر ہے۔ اس کے بعد یہ حکم نازل ہوا کہ (ترجمہ) تم میں سے جو شخص ماہ رمضان کو پائے وہ اس کے روزے رکھے البتہ جو شخص بیمار ہو یا حالت سفر میں ہو تو انپے روزوں کی گنتی دوسرے دنوں میں پوری کر لے۔

 Sunan Abu Dawood 
Hadees No-2311 

 موسی بن اسماعیل، ابان، قتادہ، عکرمہ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے لئے یہ حکم اب بھی باقی ہے۔ 

 Sunan Abu Dawood
 Hadees No-2312 


 ابن مثنی، ابن عدی، سعید، قتادہ، عزرہ، سعید بن جبیر، حضرت عبداللہ بن عباس سے مروی ہے کہ وَعَلَی الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْکِينٍ الخ یہ رخصت تھی بوڑھے مرد اور بوڑھی عورت کے لئے جبکہ وہ باوجود قدرت کے روزہ نہ رکھنا چاہیں تو روزہ نہ رکھیں اور ہر روزہ کے بدلہ میں ایک مسکین کو کھانا کھلا دیں اسی طرح یہ رخصت حاملہ اور مرضعہ کے لئے تھی جبکہ وہ خوف محسوس کریں ابوداؤد نے کہا یعنی اپنے بچوں کے نقصان کا کہ وہ روزہ نہ رکھیں اور اس کے بدلہ میں ایک مسکین کو کھانا کھلا دیں۔ 

 Sunan Abu Dawood 
Hadees No-2313

islami masail in urdu, roza ki dua, roza ki niyat, roza ki fazilat, roza ki farziat, roza ki farziyat, roza kis par farz hai, roza ki, roza kia hai, 
roza rakhne ki dua
roza rules
roza rufina
roza rules in hindi
in hindi
roza rules and regulation
roza rules in urdu

Comments

Popular posts from this blog

Dua kis se mangni chahye / Dua kis tarha qabool hoti hai

Quran pdf Download / Holy Quran Download

Roza ki halat main jo kaam Makroo hain #Bukhari #Muslim