Ghusal k Faraiz Hadees k mutabik / Islami masail in urdu
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ، انھوں نے کہا
ہمیں مالک نے ہشام سے خبر دی ، وہ اپنے والد سے ، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے پھر اسی طرح وضو کرتے جیسا نماز کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کیا کرتے تھے ۔ پھر پانی میں اپنی انگلیاں داخل فرماتے اور ان سے بالوں کی جڑوں کا خلال کرتے ۔ پھر اپنے ہاتھوں سے تین چلو سر پر ڈالتے پھر تمام بدن پر پانی بہا لیتے ۔
Hadees No: 248
Sahi Bukhari
ہم سے محمد بن یوسف نے حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا کہ ہم سے سفیان نے بیان کیا اعمش سے روایت کر کے ، وہ سالم ابن ابی الجعد سے ، وہ کریب سے ، وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ، وہ میمونہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ سے روایت کرتے ہیں ، انھوں نے بتلایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے وضو کی طرح ایک مرتبہ وضو کیا ، البتہ پاؤں نہیں دھوئے ۔ پھر اپنی شرمگاہ کو دھویا اور جہاں کہیں بھی نجاست لگ گئی تھی ، اس کو دھویا ۔ پھر اپنے اوپر پانی بہا لیا ۔ پھر پہلی جگہ سے ہٹ کر اپنے دونوں پاؤں کو دھویا ۔ آپ کا غسل جنابت اسی طرح ہوا کرتا تھا ۔
Hadith No: 249
Sahi Bukhari
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا کہ ہم سے ابن ابی ذئب نے حدیث بیان کی ۔
انھوں نے زہری سے ، انھوں نے عروہ سے ، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ آپ نے بتلایا کہ میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن میں غسل کیا کرتے تھے اس برتن کو فرق کہا جاتا تھا ۔ ( نوٹ : فرق کے اندر 6.298 کلو گرام ہوتا ہے ۔
Hadees No: 250
Sahi Bukhari
Comments
Post a Comment